بالائی پنجاب شمال مشرقی بلوچستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقدمات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

منگل 26 اگست 2014 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب شمال مشرقی بلوچستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقدمات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی ، ہزارہ ڈویژن ، قلات ، مالا کنڈ ڈویژن کشمیر اور گلگت میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 41 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت گجرانوالہ ،چکوال ، لاہور، شمال مشرقی بلوچستان، کوئٹہ ، ژوب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :