وزیراعظم آزاد کشمیر متاثرین کے مسائل کی جنگ لڑ رہے ہیں‘چوہدری ذوالفقار اعظم

منگل 26 اگست 2014 15:54

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) وزیراعظم آزاد کشمیر متاثرین کے مسائل کی جنگ لڑ رہے ہیں وفاقی حکومت اور تمام ذمہ دار فورم پر آزاد حکومت کے وزیراعظم اپنی تمام تر کو ششوں اور کاوشوں سے متاثرین کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں سوئی گیس کی جلد فراہمی ، ذیلی کنبہ جات کی بحالی آباد کاری ، گرلز کالج کے قیام اور دیگر تمام بڑے ایشوز پر اگلے چند ہفتوں میں مثبت پیش رفت ہو گی ۔

ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر جنرل نیوسٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم نے متاثرین منگلا ڈیم کی نمائندہ کمیٹیوں منگلا ڈیم توسیع رابطہ کمیٹی اور منگلا دیم ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں چیئرمین توسیع رابطہ کمیٹی راجہ محمد اعظم خان، سرپرست اعلیٰ ایکشن کمیٹی مرزا عبدالبشیر جرال ، صدر ایکشن کمیٹی مرزا عاشق حسین ، سیکرٹری جنرل توسیع رابطہ کمیٹی سردار رشید جمال ، سیکرٹری جنرل ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری، راجہ عابد الرحمن، ٹھیکیدار محمد گلزار راجہ، راجہ حق نوازخان مرزا ظفر اقبال محمد ادریس قریشی، راجہ محمد سلیم خان، راجہ محمد زمان ، حاجی محمد صغیر ، چوہدری محمد لطیف اور دیگر موجود تھے قبل ازیں متاثرین نمائندوں نے ڈی جی نیوسٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی کے مسائل پر تفصیلاً بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اگست 2011ء میں متاثرین منگلا ڈیم 1210کے انخلاء کے موقع پر متاثرین 1210کو نامکمل گھر مکمل کرنے کیلئے ایک دلکش اور پرکشش ریلیف پیکج دینے کا وعدہ کیا تھا جو تین سال گزرنے کے بعد بھی متاثرین سے وعدہ پورا نہیں کیا گیا نیوسٹی کے اندر سوئی گیس کی فرہامی ، زیلی کنبہ جات کی بحالی آباد کاری ، نیوسٹی میں گرلز کالج کے قیام ، مڈل گرلز مڈل بوائز سکولوں کو اپ گریڈ کرنے ، گرلز ہائی اور گرلز بوائز سکولوں میں سائنس اساتذہ کی تعیناتی ، نیوسٹی بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال میں عملہ کی فراہمی ، نیوسٹی قبرستان کی تعمیر پانی اور بجلی کی سہولت ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے 123کمیٹی کیسوں کی واضع منظوری وزیراعظم کے احکامات پر فوری عمل درآمد ، بھینس کالونی کیلئے جگہ مختص کرنے نیوسٹی میں سٹیڈیم کی تعمیر نکاسی آب کے برے نالوں کی تعمیر نیوسٹی کی سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹف ٹائل کی تنصیب لنک سڑکوں کی تعمیر ، متاثرین منگلا ڈیم 1210کی متاثرہ ہونے والی دوکانات کی الاٹمنٹ ، متاثرین 1210کے پڑھے لکھے بچے اور بچیوں کو روزگار کی فراہمی نیوسٹی سیکٹر بی روڈ 16/17کے 25خاندانوں کی سیوریج کی بحالی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے مکان نمبر257اور مزید سلائیڈنگ سے بچاؤ کیسے سپورٹنگ دیوار کی تعمیر مکان نمبر233/232سیکٹر بی روڈ 16/17کو لینڈ سلائیڈنگ سے بچانے کیلئے دیوار کی فوری تعمیر کیے جانے کے اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

متاثرین نمائندوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے حکومتی وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین میں بڑی بے چینی سے حالات دن بدن خرابی کی طرف جارہے ہیں۔ منگلا ڈیم توسیع کے انخلاء کی وجہ سے متاثرین 1210تاریخی معاشی بدحالی کا شکار ہیں حکومت نے متاثرین کی فلاح و بہبود اور متاثرین کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوئی مثبت ریاستی اقدامات نہیں اٹھائے بے روزگار جان لیوا مہنگائی سے متاثرین کی موجودہ مشکلات کم کرنے میں اپنا کرداراداکریں ۔

ڈائریکٹر جنرل چوہدری ذوالفقار اعظم نے متاثرین قیادت کو یقین دلایا کہ ملک کی ایک عرصہ سے اندرونی اور بیرونی نازک صورتحال کی وجہ سے بعض بڑے ایشوز مسائل پر پیشرفت نہیں ہو رہی ۔ جوں ہی مرکزی کے اندر حالات درست ہوں آپ کے مسائل پر بھرپور توجہ اور پوری ایماندار کے ساتھ عملدرآمد کرانے میں اپنا کرادا ادا کرؤں گا ۔ متاثرین کے حقوق کیلئے مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتوں گا۔ میرا تعلق مرنا جینا آپ کے ساتھ ہے جو میرے بس میں ہے وہ کر گزروں گا اس موقع پر متاثرین نمائندوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ہمارے مسائل کے حوالہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر اور ذمہ داراداروں کو ہمارے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کریں گے اور مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :