مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ18کشمیریوں کو شہید کیا

پیر 1 ستمبر 2014 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دورا ن گزشتہ ماہ اگست میں18کشمیریوں کو شہید کیا۔ مقامی میڈیا کے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے ایک کو جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں134افرادشدید زخمی ہوئے جبکہ174 شہریوں جن میں زیادہ تر نوجوان، حریت رہنما اور کارکن شامل تھے کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں بھارتی پولیس اہلکاروں نے گزشتہ ماہ 7 خواتین کی عصمت دری بھی کی۔

متعلقہ عنوان :