آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ بحران میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے‘میر مشتاق حسین

منگل 2 ستمبر 2014 14:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کی امین جماعت ہے شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ بحران میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید نے آئین قانون اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں عمران خان اور طاہر القادری غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات جیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام جمہوریت پسند قوتیں آئین اور جمہوریت کے لئے یکجا ہو چکی ہیں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی حکومت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پاکستان میں ہونے والے حالات کا جمہوری انداز میں وزیراعظم نواز شریف کا ساتھ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کی کی توہین کی جا رہی ہے ہم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر نواز لیگ کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ دس ،بیس ہزار افراد لیکر حکومتیں گرانے کی روایت چل گئی تو آئندہ پاکستان میں کوئی بھی جماعت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکی گی جس کے نتیجے میں ملک کے اندر جمہوریت کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔