مقبوضہ کشمیر کئی روز سے جاری مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث4 بھارتی فوجیوں سمیت 100 کے قریب افراد ہلاک
جمعرات 4 ستمبر 2014 17:05
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں کئی روز سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث متعدد دیہی علاقو ں میں طغیانی اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں چار بھارتی فوجیوں سمیت سو کے قریب افراد ہلاک جبکہ متعدد سیلابی ریلوں کی نذر ہوکر لاپتہ ہوگئے ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی ضلع ریاسی کے علاقے قصبہ مہور میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ملبے کے نیچے دبے متعدد افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی گاڑی مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک میجر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ وادی بھر میں متعدد علاقے زیر آب آنے کے باعث ایک سو کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں راجوڑی میں بس دریا میں گرنے کے باعث ساٹھ سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے ریسکیو عملہ نے لاپتہ حادثے لاپتہ ہونیوالے افراد کی تلاش شروع کردی ہے پلوامہ میں زیر آب آنیوالے تیس سے زائد دیہاتوں سے بڑی تعداد میں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا مختلف علاقوں میں سیلابی پلوں کی نذر ہوگئے ہیں سرینگر شوپیاں اور پہلگام سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام سکولز اور کالجز بند کرکے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ سندھ اور چناب میں پانی خرطناک سطح تک پہنچ گیا ہے چار سو کلو میٹر طویل سرینگر لداخ شاہراہ اور تین سو کلو میٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ بھی آمدورفت کیلئے بند ہوگئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.