مقبوضہ کشمیر : سیلاب زدگان کا وزراء کے قافلے پر پتھراؤ

ہفتہ 6 ستمبر 2014 16:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں مشتعل لوگوں نے سیلاب زدگان کی مشکلات کی طرف توجہ نہ دینے پرتین وزراء کو اپنے شدید غم و غصے کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

کٹھ پتلی وزراء چودھری محمد رمضان، سکینہ ایتو اور میر سیف اللہ کے قافلوں پر ضلع اسلام آباد جاتے وقت سرینگر کے علاقے پانتھ چوک کے نزدیک پتھراؤ کیا گیا۔ مشتعل لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ قابض انتظامیہ متاثرین سیلاب کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ کٹھ پتلی وزراء کے سیکورٹی گارڈ ز نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ۔ پتھراؤ سے قافلوں میں شامل دو گاڑیوں کی نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :