Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری ٹوپی ڈرامہ بند کرکے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے بڑھیں‘راجہ سعادت علی کیانی ایڈووکیٹ

پیر 8 ستمبر 2014 16:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں راجہ سعادت علی کیانی ایڈووکیٹ اور راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری اب اپنا ٹوپی ڈرامہ بند کر یں اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے بڑھیں- پورا پنجاب اور آزاد کشمیر سیلاب میں ڈوب چکا ہے اور ان دونوں ڈراموں کو اپنے شوق پورے کرنے میں مزا آرہا ہے ۔

ایسے ڈرامہ باز عناصر کو چاہیے کہ اب اپنی نوٹنکیاں چھوڑ دیں اور ملک و ملت کے بارے میں سوچیں دھرنے اور لانگ مارچ کا وقت اب ختم ہو چکا ہے اگر پاکستان کے عوام کے ہمدرد بننا چاہتے ہیں تو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ قدم بقدم چل کر ان کی مالی نہیں تو اخلاقی مدد کریں یہ وقت متاثرین کے ساتھ ہمدردیوں کا ہے جبکہ عمران خان اور طاہرالقادری اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کیے گئے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری روایات میں ایسا کردار کسی کا بھی نہیں جیسا کردار میاں محمد نواز شریف نے ادا کیا ہے میاں محمد نواز شریف نے حقیقی معنوں میں ایک مدبر سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا ہے جبکہ غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کرنے والے خود غیر آئینی مطالبات کر رہے ہیں یہ کیا جمہوریت کو مضبوط کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید قسم کے بحرانوں سے دوچار ہے ۔ ایک طرف پاک فوج دہشت گردوں کیخلاف محاذ آرائی کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ملک سیلاب میں ڈوب چکا ہے اور ہمارے ان دو نام نہاد سیاستدان عوام سے کھیل رہے ہیں ان کا ایجنڈا ہر کوئی جانتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا سیالکوٹ کادوری کیوں منسوخ کیا اس کی وجہ وہ میڈیا کے نمائندگان کو بتائیں اس وقت پاکستان کے عوام کو ہمدردوں کی ضرورت ہے جبکہ عمران اور طاہر القادری کسی بھی طور پر پاکستانی عوام کے ہمدرد نہیں ہو سکتے یہ غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار اور کوئی نہیں یہ دو عناصر ہی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات