پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی بے لوث ترجمان ہے ‘سردار غلام صادق خان

منگل 9 ستمبر 2014 15:34

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی بے لوث ترجمان ہے جس نے مشکل کی گھڑی میں عوامی مسائل کے حل میں بھر پور کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع پونچھ کے چاروں انتخابی حلقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور انچارج سیاسی امور پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پر انہوں نے پونچھ کے حلقوں کا تفصیلی دورہ کیا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا موقع پر جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کارکنان پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی امداد میں اپنا بھر پور رول ادا کریں ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں سپیکر اسمبلی نے محترمہ فریال تالپور کی ہدایت پر پونچھ کے چاروں حلقوں میں کمیٹیاں تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ مشکلات کی ان گھڑیوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے مل جل کر اقدامات کیے جا سکیں سپیکر اسمبلی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حالیہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں جن کے ازالہ کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ مل جل کر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ متاثرین کی مشکلات کا ازالہ جلد ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :