آزاد کشمیر ،سیلاب زدہ علاقوں کی سڑکیں ٹریفک کیلئے دوبارہ نہ کھولی جاسکیں

جمعہ 12 ستمبر 2014 14:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) آزاد کشمیر میں سیلاب زدہ اضلاع میں پانی اترنے کے باوجود متاثرہ علاقوں کی سڑکوں کو تاحال ٹریفک کے لئے نہیں کھولا جا سکا۔ آزاد کشمیر میں سیلابی پانی اور برساتی نالوں میں طغیانی ختم تو ہوگی مگر اپنے پیچھے ایسی تباہی و بربادی چھوڑ دی جسے دیکھ کر ہر شخص غمزدہ ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

بھپرے نالوں ، سیلابی ریلوں اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ نے جہاں 60 سے زائد لوگوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے وہاں حویلی ، پلندری اور باغ میں سینکڑوں کلومیٹر سڑکوں کو بھی متاثر کیا۔

کروڑوں روپے تنخواہوں اور دیگر مراعات پر خرچ کرنے والے محکمہ شاہرات کے اہلکار تاحال سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع حویلی میں خورشید آباد، ریجی اور کلامولہ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کا زمینی رابطہ بحال نہ کرسکے۔ ان علاقوں میں خواتین، طلبہ اور مریض پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :