سرینگر اور دیگر اضلاع کا 85فیصد حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے ، خدشہ ہے ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ،زخمی اور لاپتہ بھی ہزاروں میں ہیں ،اقوام متحدہ کے ادارے فوری امداد کے لیے ایکشن لے، اس وقت لاکھوں افراد کے سروں پر چھت تک نہیں ہے مسلمان ممالک بھی اپنا رول ادا کریں، آن لائن سے گفتگو

جمعہ 12 ستمبر 2014 19:23

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) چیئرمین حریت کانفرنس بابا حریت سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ، بھارت منفی پروپیگنڈہ بند کرے، آنے والے دنوں میں 12لاکھ آبادی میں رہائش پذیر کشمیریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ،500سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ، سیلاب زدگان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ میڈیکل کی سہولیات بھی میسر نہیں ، بھارت اپنے لوگوں کو ریسکیو کے ذریعے بچایا جارہا ہے مگر مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے ، سرینگر اور دیگر اضلاع کا 85فیصد حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے جس میں خدشہ ہے کہ ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ زخمی اور لاپتہ بھی ہزاروں میں ہیں اقوام متحدہ کے ادارے فوری امداد کے لیے ایکشن لے اس وقت لاکھوں افراد کے سروں پر چھت تک نہیں ہے مسلمان ممالک بھی اپنا رول ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرینگر سے مظفر آباد آن لائن سے ٹیلی فونک گفتگو کے ذریعے کیا ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ کا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ دوسری جانب سیلاب کو ا یک ہفتہ ہونے کو ہے ریاست میں کوئی ریسکیو آپریشن نہیں ہے سیلاب کے باعث مقبوضہ کشمیر کے دیگر اضلاع کا 85فیصد حصہ اس وقت پانی میں ڈوب چکا ہے جس کی وجہ سے نہ پانی نہ بجلی اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیاء ہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریسکیو صرف نام نہاد میڈیا پر ہے جو بھارتی میڈیا بھی حکومتی زبان بولتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کوئی ریسکیو آپریشن نہیں ہوسکا جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں مکانات تباہ جبکہ ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ قریبی علاقے جہاں رابطے ہے وہاں سے ایک اطلاع کے مطابق پانچ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ نام نہاد بھارت حکومت ایک طرف ہوائی اور بے بنیاد ا علانات کر رہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہے مگر ابھی تک کسی ادارے کی جانب سے کوئی امداد آئی انہوں نے کہا کہ سرینگر کا رابطہ بھی دنیا سے کٹ گیا ہے سیلاب سے جہاں مالی اور جانی نقصانات ہوئے ہیں وہاں بڑے پیمانے پر بجلی اور ٹیلی فونک نظام بھی تباہ ہوچکا ہے بارہ لاکھ آبادی اس وقت زندگی اور موت کی جنگ میں مبتلا ہے اگر ریسکیو آرپیشن اورفوری امداد نہ کی گئی تو مارنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔

انہوں نے اس وقت سیلاب زدگان علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ پانی کی شدید قلت ہے عوام کے مکانات تباہ ہونے کی وجہ سے بڑے بڑے بازار بھی تباہ ہوئے جن میں انسانی زندگی کی ہر چیز تھی وہ بھی سیلاب کی نظر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیرمیں ایک عجیب سے فضا محسوس کی جارہی ہے سیلاب کے پانی میں لاشیں ہی لاشیں تیرتی نظر آرہی ہیں اور مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں لوگوں کے سروں سے چھتیں بھی چھن گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے علاوہ مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی مدد کریں بھارت کشمیریوں کو بچانے کی بجائے مرنے کا انتظار کررہا ہے اور انہوں نے کہا کہ میڈیا آزاد تمام باتیں بے بنیاد ہیں بھارتی میڈیا صرف بھارتی حکومت کی زبان بول رہا ہے جس سے دنیا کو غلط تاثر دیا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔