مقبوضہ کشمیر :وادے کے سیلاب زدگان کی ضلع رام بن آمد کا سلسلہ تیز ہوگیا

منگل 16 ستمبر 2014 15:48

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں سیلاب سے تباہ حال وادی کشمیر سے سیلاب زدگان کی آمد کا سلسلہ تیز ہونے سے وہاں بھی افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے جس سے کٹھ پتلی انتظامیہ کو ایک اور چیلنج درپیش ہو گیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اور مقامی این جی اوز سمیت انتظامیہ متاثرین کو اودھمپور ریلوے اسٹیشن منتقل کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر رہی ہے ۔

11 ستمبر کو سیلاب زدگان کا وادی کشمیر سے رام بن جانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں دن بہ دن تیزی آتی گئی ۔ رام بن کے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فاروق احمد شاہ بخاری کے مطابق اب تک انتظامیہ ا15ہزار متاثرین کو جن میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں اودھمپور ریلوے اسٹیشن اور ریاست کے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور پرائیویٹ کمپنیوں کے بس اسٹینڈ پر منتقل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ بسیں اب تک رام بن اور ادھم پور کے درمیان 300 سے زیادہ پھیرے لگا چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین وادی سے ساڑھے نوکلومیٹر کی ریل کی سرنگ جو کہ پانچ ستمبر سے ریل بند ہونے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں ہے ، پید ل کراس کر کے بانیہال ٹاؤن پہنچتے ہیں اور ٹیکسیوں اور بسوں کے ذریعے تحصیل بانیہال کے علاقے Nachlanaپہنچتے ہیں ۔جہاں سے وہ رام سو پہنچنے کیلئے مذید تین کلومیٹر کا فیصلہ طے کرتے ہیں یہاں سے انہیں رام بن بس اسٹینڈ اور وہاں سے مختلف گاڑیوں کے ذریعے اودھمپور لے جایاجاتا ہے

متعلقہ عنوان :