مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام مسلسل نظام ٹھپ

بدھ 17 ستمبر 2014 17:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کے باعث پہلی دفعہ پورا مواصلاتی نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے اور زیادہ تر موبائل ٹاورز زیر آب آگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شدید سیلاب کے باعث مقبوضہ کشمیر میں تمام مواصلاتی چینلزنے کام چھوڑ دیاہے تاہم بعض کم متاثرہ علاقوں میں نظام جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگیا ہے ۔

مواصلاتی نظام کی جزوی طور پر بحالی سے سرینگر میں کوہ ماران کی ایک پہاڑی چوٹی پر مشہور صوفی بزرگ حضرت شیخ حمزہ مخدوم المعرف مخدوم صاحب کی درگاہ پر پناہ لینے والے سینکڑوں خاندانوں کو امیدجاگی ہے کہ وہ اپنے پیاروں سے بات کرسکیں جوان کے لیے اور وہ جن کے لیے پریشان ہیں۔اونچائی پر ہونے کی وجہ سے مضافاتی علاقوں کے لوگ بھی موبائل سگنل ڈھونڈتے ہوئے یہاں پر آجاتے ہیں تاکہ اپنے پیاروں سے رابطہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

لال بازار سرینگر کے رہنے والے محمد یاسین لندن میں اپنے بیٹے سے بات کرتے ہوئے سگنل کمزور ہونے کی وجہ سے زور زور سے چلارہے تھے۔یاسین درگاہ کے سب سے اوپری حصے پر چڑھ کر بات کررہے تھے لیکن پھر بھی بات نہ ہو سکی اور اب وہ بات کرنے کے لیے پہاڑی پر مزید اوپر جانے کی کوشش کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے میرا بیٹا فون پر رو رہا تھا لیکن سگنل کمزور ہونے کے باعث میں ان کو تسلی دینے کے لیے چند الفاظ بھی نہیں سنا سکا۔

بد قسمت بشیر احمدسرینگر کے راجباغ علاقے میں سیلاب میں پھنسے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ اپنی بیٹی سے کوئی بات نہیں کرسکا۔ روتے ہوئے وہ اپنے بھائی سے کہہ رہا تھا کہ وہ اب کیا کرے۔ بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا مزدورمعراج احمد اپنے گھر والوں سے کمزور سگنل کی وجہ سے چلاچلا کر کہہ رہا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں۔مخدوم صاحب کی درگاہ پر موجود ہزاروں لوگ کوہ ماران اور قلعہ ہاری پربت کے مختلف حصوں پر چڑھ کر اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اگرچہ سرینگر کے کچھ علاقوں میں مواصلاتی نظام بحال ہونا شروع ہوگیا ہے تاہم درگاہ کے اس حصے پر ابھی تک لوگ اپنے پیاروں سے رابطہ نہیں کرپارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :