مقبوضہ کشمیر ،سیلاب میں پھنسے ملائیشینز کو جھنڈے نے بچا لیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں آنے والے سیلاب میں پھنس جانے والے ملائیشین باشندوں نے اپنی پناہ گاہ کی چھت پر ملائیشیا کا جھنڈا بنا کر مدد حاصل کی۔ملائیشیا کے اخبار ’سٹار‘ کے مطابق 23 سالہ فارش علینہ عبدالحنیف اور ان کے 14 دوست سری نگر میں فارش کی بہن کی شادی کے لیے جمع تھے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے قریبی ڈیم ٹوٹنے سے ان کا ہوٹل زیرِ آب آگیا۔

فارش کا کہنا ہے کہ ’ہم تیز لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان بچانے کے لیے چھت پر پہنچے لیکن جلد ہی پانی وہاں تک بھی پہنچ گیا۔‘اس موقع پر فارش اور ان کے ساتھیوں نے مدد حاصل کرنے کے لیے سوچ بچار کی اور پھر اپنی قمیضوں، ایک تولیے اور کچھ چٹنی کی مدد سے ایک امدادی بینر بنانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بینر کے لیے انھوں نے تولیے پر چٹنی کی مدد سے لفظ ’ملائیشیا‘ تحریر کیا اور جھنڈے پر موجود سرخ اور سفید پٹیاں دکھانے کے لیے قمیصیں استعمال کیں۔

اس بینر کی مدد سے وہ سیلاب میں پھنسے افراد کی تلاش میں مصروف امدادی ٹیموں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور انھیں ایک کشتی کی مدد سے نکال لیا گیا۔فارش عبدالحنیف کا کہنا ہے کہ انھیں تو مدد مل گئی لیکن سیلاب کے دو ہفتے بعد بھی بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں اور سری نگر میں صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔

متعلقہ عنوان :