بھارتی وزارت خارجہ نے سیلاب میں پھنسے آزاد کشمیر کے 60 شہریوں کو واپس اجازت دیدی

منگل 23 ستمبر 2014 14:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) بھارتی وزارت خارجہ نے کشمیری انتظامیہ کو سیلاب میں پھنسے آزاد کشمیر کے60 رہائشیوں کو پونچھ راولا کوٹ بس سروس سے واپس جانے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقائی پاسپورٹ آفیسر سرینگر فردوس اقبال نے بتایا کہ سیلاب کے باعث آزاد کشمیر کے رہائشی سرینگر میں پھنسے ہوئے ہیں ۔جن کی واپسی کے لئے بھارتی وزارت خارجہ نے اجازت دینے کی منظوری دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلابی صورت حال کے باعث ابھی ان میں سے جن شہریوں کو واپس جانے میں مشکلات درپیش ہوں انہیں مذاکرات کے لئے یہاں رہنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :