مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کے دل اور رشتے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ،سردار غلام صادق

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:17

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) قائمقام صدر آزاد کشمیر سردار غلام صادق نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کے دل اور رشتے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ سیلاب سے تباہی ہوئی ہے آزاد کشمیر میں متاثرین کی امداد کے لیے موثر اقدام،ات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی میں سیلاب متاثرین کی امداد نہیں کی اور اقوام متحدہ کو امدادی اقدامات کرنا چاہیے ۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ بھارت ابتداء سے ہی غربت اور افلاس کا شکار ہے اگر مقبوضہ کشمیر کے متاثرین کی امداد نہیں کر سکتا تو سیز فائر لائن کو کھول دے ہم اپنے متاثرہ بھائیوں کی بھر پور امداد کریں گے یہ ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :