میرواعظ کی سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں کی جانبدارنہ کوریج پر بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید ،

بھارت بین الاقوامی امدادی تنظیموں کومقبوضہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دے۔ عمر فاروق

جمعہ 26 ستمبر 2014 22:33

سرینگر ) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں کی کوریج کے دوران بھارتی ذرائع ابلاغ کاکرادرجانبدارنہ رہا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں بھارتی میڈیا نے تصویر کا ایک رخ پیش کیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے لوگوں کو زندگیوں کو بچایا ہے جبکہ کشمیری نوجوانوں جنہوں نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا کی انتھک کوششوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا تاہم بھارتی ٹی وی چینلزنے نوجوانوں کی ان کوششوں کو نظرانداز کر کے تمام امدادی اور بچاؤں کی کارروائی کا کریڈٹ بھارتی فوج کو دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے کشتیوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچاؤں کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران کٹھ پتلی انتظامیہ لوگوں کی قیمتی جانیں اوراملاک بچانے میں مکمل طورپر ناکام رہی ۔ حریت چیئرمین نے بھارتی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی امداد پرعائد کردہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کہاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں موجود انسانی بحران پر سیاست نہ چمکائے ۔انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ بین الاقوامی امدادی تنظیموں کومقبوضہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دے۔انہوں نے کہابین الاقوامی تنظیموں نے 2005کے تباہ کن زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں جس طرح امدادی کارروئیاں کی تھیں اسی طرح بھارت حکومت کو بھی ان تنظیموں کو امدادی سرگرمیوں کی اجازت دینی چاہیے

متعلقہ عنوان :