بلاول بھٹو نے دورہ پنجاب کے دوران ’لیواں گے لیواں گے سارا کشمیر لیواں گے‘ کا نعرہ لگا کر بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچائی، چودھری محمد یاسین، شازیہ اکبر چودھری

منگل 30 ستمبر 2014 14:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) آزادکشمیرکے سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین،وزیرماحولیات شازیہ اکبرچوہدری نے کہاہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے بھی دورہ پنجاب کے دوران ”لیواں گے لیواں گے ساراکشمیرلیواں گے“ کانعرہ لگاکربھارت کے ایوانوں میں ہلچل مچائی پاکستان کی کوئی بھی حکومت ہویاسیاسی جماعت سب نے کشمیریوں کاہرفورم پربھرپورساتھ دیاوہ دن دورنہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائینگی اورکشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ بارشوں سے سیلاب نے وسیع پیمانے پرتباہی مچائی وزیراعظم چوہدری عبدالمجیداورآزادکشمیرکی ساری کابینہ مقبوضہ کشمیرکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام کی ہرطریقہ سے مددکرناچاہتی ہے اگرلائن آف کنٹرول کے ذریعے تجارت ہوسکتی ہے توآزادکشمیرحکومت کی متاثرین کوامدادکیوں نہیں جاسکتی ہم انڈین حکومت اورعالمی برادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ آزادکشمیرسے مقبوضہ کشمیرکے متاثرین بھائیوں کی مالی امدادلے جانے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہاکہ بھارت حکومت نے آزادکشمیرکے متاثرین سیلاب کی امدادکے لیے کہاتھامگروزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے اسے ردکردیاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے مشکورہیں کہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کاآزادکشمیرمیں دورہ کیااوربھرپورمددکاکہاچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوکے بھی مشکورہیں جنہوں نے آزادکشمیرکے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے10کروڑکی گرانٹ دی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کاڈیٹااگھٹاکیاجارہاہے متاثرین کی بھرپورمددکرینگے ضلعی انتظامیہ نے ڈیٹااگھٹاکرنے کاعمل تقریبامکمل کرلیاہے بہت جلد متاثرین کی امدادکاعمل شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

وزیرماحولیات شازیہ اکبرنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹوپاکستان کامستقبل ،شہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹوکی نشانی اورنوجوانوں کے ہیروہیں پاکستان کومشکلات سے چیئرمین بلاول بھٹوہی نکالیں گے اتنی کم عمرمیں بلاول نے دنیاکے اندر اپنامقام پیداکیاہے کشمیرپردوٹوک موقف دے کرانہوں نے شہیدبھٹووشہیدرانی کی یادتازہ کردیاانہوں نے چیئرمین بلاول بھٹوپاکستان کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں جوسیاستدان یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ نوجوان ان کے ساتھ ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں اصل نوجوانوں کی قوت بلاول بھٹوکے ساتھ ہے ابھی بلاول بھٹونے پاکستان کے کسی بڑے شہرمیں اس اندازکاسیاسی مجمع جوشہیدبھٹو وشہیدبے نظیربھٹوسجاتے رہے نہیں سجایاجب ہمارا چیئرمین بلاول لاہور ،راولپنڈی،پشاور،کراچی ودیگربڑے شہروں میں لاکھوں کابڑاجلسہ کریگاتوپھرساراپاکستان گونجے گااورہرگھرسے بھٹونکل کربلاول کے ساتھ چلے گا۔

متعلقہ عنوان :