بھارت مقبوضہ کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہونیوالے نقصانات پر عالمی اداروں کو امدادی سرگرمیوں کی اجازت دے ،چوہدری اکبر ابراہیم

منگل 30 ستمبر 2014 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) بھارت مقبوضہ کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر عالمی اداروں کو امدادی سرگرمیوں کی اجازت دے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے چنگل سے آزاد ی چاہتے ہیں ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی بند کرے ۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز رہے ۔وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسلہ کشمیر کے حل کیلئے دوٹوک اور جراتمندانہ موٴقف اختیار کرکے کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھی ہے ۔

آزاد کشمیر کے وزیر صنعت وتجارت چوہدری اکبر ابراہیم نے ان خیالات کا اظہار یہاں عوامی وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یہ کہنا کہ” کشمیریوں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ عالمی اصولوں کے مطابق اپنی قسمت کا فیصلہ کیا ہے، لغو ا ور مضحکہ خیز ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے عوام67 سالوں سے بھارتی چنگل سے آزادی حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ بھارت ان نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لئے ان سے غیر انسانی سلوک رواں رکھے ہوئے ہے اور ان پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے ۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور ظالمانہ کالے قوانین کے نفاذ کے ذریعے اپنے جابرانہ تسلط کو طول دیئے ہوئے ہے ۔چوہدری اکبرابراہیم نے کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز رہے اور حقائق سے چشم پوشی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلہ کا آزاد حق دلانے میں معاونت کرکے اپنی اخلاقی اور سفارتی ذمہ داریوں کے ساتھ انصاف کرے ۔

متعلقہ عنوان :