اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ‘ ہزارہ ڈویژن ‘ کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ‘ ہزارہ ڈویژن ‘ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی ‘ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں تین ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ‘ ہزارہ ڈویژن ‘ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :