آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے سر وے کا کام تیزی سے جاری ہے ،عبدالسلام بٹ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سر وے کا کام تیزی سے روزانہ کی بنیا د پر جاری ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین کے مسائل کے حل اوربحالی و آباد کاری کے کاموں میں عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ نے اپنے حلقہ انتخابات کے عوامی وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے اور تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہو گا۔ عبدالسلام بٹ نے کہا کہ حکومت کی متاثرہ علاقوں کی بحالی و آباد کاری اور متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کے حوالے سے پالیسی بالکل صاف ، شفاف اور واضح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ اورعمل دخل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حکومت اپنے منشور کے مطابق غریب، پسے ہوئے اور محر وم طبقوں تک تر قی کے ثمرات پہنچانے کیلئے کو شاں ہے اور سیا سی و تر قیاتی عمل میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ انھوں نے حکومت آزادکشمیر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری اور چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پارٹی ویثرن کے تحت مفاہمت کی سیا ست کو فروغ دے رہی ہے تاکہ معاشرے کے اندر رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :