وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر کابینہ کے تمام اراکین اپنے گھر وں کے بجائے سیلاب متاثرین کیساتھ عید منائینگے،چوہدری علی شان سونی

جمعہ 3 اکتوبر 2014 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) وزیر مال آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر آزاد کشمیر کابینہ کے تمام اراکین اپنے اپنے گھر وں کے بجائے سیلاب متاثرین کے ساتھ عید منائیں گے۔ اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہونگے۔ وزیر مال نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پارٹی ورکروں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکر 18 اکتوبر کو کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ میں بھر پور شر کت کو یقینی بنا کر صحیح معنوں میں پی پی کے جیالے ہونے کا ثبوت دیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھر ی پڑی ہے۔ جمہوریت کی خاطر قائد عوام شہید ذوالفقار عملی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے جانوں کی قر بانیاں دیں لیکن جمہوریت پر آنچ نہ آنے دی ۔

(جاری ہے)

چوہدری علی شان سونی نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی جلسہ کی تیاری کے ساتھ ساتھ متاثرین سیلاب کی امداد اور ان کی بحالی کے سلسلہ میں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کردار ادا کریں ۔ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ عید کی خوشیوں میں سیلاب متاثرین کو بھی شریک کریں اور مشکل وقت میں ان کے دکھ درد میں شامل ہوکر بھائی چارے کاثبوت د یں ۔

متعلقہ عنوان :