مقبوضہ کشمیر کے متاثرین سیلاب کو نا قص امدادی سامان کی فراہمی کا انکشاف

سرینگر میں جموں اینڈ کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی نے صورتحال کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی

اتوار 5 اکتوبر 2014 15:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 5اکتوبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں متاثرین سیلاب کو نا قص امدادی سامان دئیے جانے پر ایک مقامی جماعت نے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں چھ مہینے تک 50کلو راشن مفت تقسیم کرنیکا اعلان کیا تھا لیکن راشن میں دی جانے والی اشیا خراب ہو نے پر لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرینگر میں جموں اینڈ کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی نے صورتحال کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :