لائن آف کنٹرول پر جاری پاک بھارت کشیدگی کے باوجود سری نگر مظفرآباد دوطرفہ بس سروس دو ہفتوں کے تعطل کے بعد بحال،68مسافروں نے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کو کراس کیا

پیر 13 اکتوبر 2014 17:19

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) لائن آف کنٹرول پر جاری پاک بھارت کشیدگی کے باوجود سری نگر مظفرآباد دوطرفہ بس سروس دو ہفتوں کے تعطل کے بعد بحال68مسافروں نے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کو کراس کیا امن برج پر دونوں اطراف کے حکام کے مابین ہونے والی فلیگ میٹنگ میں مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سے گزشتہ پندرہ دنوں سے تعطل کا شکار مظفرآباد بس سروس کو بحال کر دیا گیا اس سے قبل امن برج پر دونوں اطراف کے حکام کی فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بس سروس کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پیر کے روز معمول کے مطابقاق چلنے والی بس سروس کے ذریعے 38افراد مقبوضہ کشمیر گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے30افراد آزاد کشمیر آئے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے متعدد مسافرایسے بھی ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں آنے والے سیلاب کے باعث واپس اپنے گھروں کو نہیں پہنچ سکے تھے واپس پہنچنے پر ان مسافروں نے سکھ کا سانس لیا مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مسافروں میں سجادہ نشین دربار عالیہ بنی حافظ شریف صاحبزادہ اجمل عرفان دانش بھی شامل ہیں جن کا چکوٹھی ٹرمینل پر عقیدت مندوں نے شاندار استقبال کیا بس سروس کے بعد آج منگل کے روز سے دوطرفہ تجارت بھی معمول کے مطابق شروع ہو گی جو جمعہ کے روز تک جاری رہے گی جموں وکشمیر جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رک اعجاز میر نے لائن آف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے دونوں اطراف کے عوام امن کے خواہاں ہیں بین الاقوامی برادری کو بھی اپنی ذمہ دارویوں کا احساس کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر امن قائم کرنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔