سرینگر سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالہ کیلئے لائن آف کنٹرول پر جاری احتجاجی کیمپ ختم

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) سرینگر سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالہ کیلئے لائن آف کنٹرول پر جاری احتجاجی کیمپ ختم ‘ عالمی برادری سے فی الفور سرینگر میں اشیائے خردو نوش و اجناس پہنچانے کا مطالبہ بھارت کشمیریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سنگین انسانی المیے کا انتظار کر رہا ہے بھارت ریاستی عوام کو موت کے منہ میں دھکیل کرآزاد خطہ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے بھارت کی یہ مذموم خواہش کبھی کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی کشمیری عوام بھارت کی جانب سے جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سرپرست مولانا عبدالعزیز علوی، پاسبان حریت کے امیر عزیر احمد غزالی ، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے دو روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے اختتام پر خطاب کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ بھارت سیلاب سے متاثر ہونیوالے لاکھوں کشمیریوں کو امداد پہنچانے کے بجائے لائن آف کنٹرول پرکشیدگی بڑھا کر سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے بھارت سرینگر کے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے بھارت کیخلاف سرینگر اور دیگر متاثرہ اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بھارت نے کشمیر کو محصور کر کے دنیا سے الگ کر کے رکھ دیا ہے جسکی وجہ سے سیلاب متاثرین بروقت امداد نہ پہنچنے پر شدید مشکلات کا شکار ہیں مقررین نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے سرینگر کے سیلاب متاثرین کی مشکلات اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے چکوٹھی کے مقام پر احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے چکوٹھی روٹ کو سرینگر کے سیلاب متاثرین کیلئے فی الفور کھولنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے ساتھ روا رکھا جانیوالے غیر انسانی سلوک کو دنیاکے سامنے بے نقاب کرینگے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ انکے مصائب ومشکلات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں گی احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق او ربھارت مخالف نعرے درج تھیفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر حافظ محمد سعید نے چکوٹھی کنٹرول لائن پر احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا آغاز کر چکا ہے بھارت نے منصوبہ بندی کے ساتھ غیر اعلانیہ طور پر پانی پاکستان کی جانب چھوڑ کر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا اور انسانی جانوں کے ضیاع کا جرم کیا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم کے ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں سے سرینگر کے لوگوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سری لنکا ، انڈونیشیا اور دنیا کے دیگر ممالک میں فلاحی کام سر انجام دے چکی ہے لیکن بھارت واحد ملک ہے جس نے ہمیں صرف اور صرف انسانی بنیادوں پر بھی کشمیری متاثرین کی مدد نہیں کرنے دی جسکی بھرپور مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم کسی بھی ذریعے اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کو تیار ہیں بھارت کے اس غیر انسانی روئیہ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا اس نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے بھیجے گئے امداد ی سامان کو سرینگر جانے سے روک دیا کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین با بائے حریت سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت سرینگر کے سیلاب متاثرین کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر اپنی بدنیتی اور متعصبانہ روئیہ کا اظہار کر رہا ہے کشمیر میں لوگوں کی زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے عالمی برادری بھارت کے اس غیر انسانی روئیہ کا نوٹس لے اور کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئے سرینگر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور آزادکشمیر سے کوئی بھی امدادی سامان سرینگر کے سیلاب متاثرین کو بھیجنا مقصود ہو تو اس سامان کو بھارتی افواج اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے حوالے نہ کیا جائے بلکہ شروع دن سے سیلاب متاثرین کی خدمت کرنیوالے افراد اور اداروں کو امدادی سامان دیا جائے کیونکہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کے مسائل کم ہوں انہوں نے سیلاب متاثرین کے مسائل کو اجاگر کرنے پر چکوٹھی کنٹرول لائن احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا