بھارتی فوج کا پاک فوج پر کنٹرول لائن سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کرنے کا ایک اور نیا الزام،پونچھ سیکٹر میں دونوں افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بھارتی فوجی عہدیدار

جمعہ 17 اکتوبر 2014 22:33

بھارتی فوج کا پاک فوج پر کنٹرول لائن سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کرنے ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے اور آٹو میٹک ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ کے حمیر پور سیکٹر میں فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :