بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کی آڑ میں فوج کی مزید 600 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) بھارت مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کی آڑ میں فوج کی مزید 600کمپنیاں تعینات کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے انتخابات کے دوران ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے بھارتی حکومت سے فوج کی مزید چھ سو کمپنیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ کمپنیاں نام نہاد اسمبلی انتخابات کا باضابطہ اعلان ہونے کے ساتھ ہی مقبوضہ علاقے میں بھیجی جائیں گی۔

(جاری ہے)

قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے دوران بھارتی فوج کی 400اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی تھیں لیکن اس دفعہ 600اضافی کمپنیوں کی ضرورت پڑے گی کیونکہ مجاہدین کے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔واضح ہے یہ 600 کمپنیاں مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے تعینات سات لاکھ بھارتی فوجیوں کے علاوہ ہونگی۔بھارت ہرانتخابی عمل کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرمیں فوج کی تعداد میں اسی طرح اضافہ کرتا آیاہے ۔ نام نہاد انتخابات کے انعقاد کی آڑ میں لائے جانے والے ان فوجیوں کو بعد میں مستقل طور پر مقبوضہ علاقے میں ہی رکھا جاتا ہے اور انہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :