پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی قیادت میں منظم ہوکرآگے بڑھ رہی ہے ،پاکستان کی سیاست میں انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں،محمدالیاس چوہدری

ہفتہ 8 نومبر 2014 15:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) آزادکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ 1محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ پی پی پی اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں منظم ہوکرآگے بڑھ رہی ہے ،پاکستان کی سیاست میں انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں،شہیدرانی کی شہادت کے بعدمیدان کھلادیکھ کربہت سے سیاستدان میدان میں اترے مگرسیاسی خلاء جوشہیدبے نظیربھٹوکی شہادت کے باعث پیداہوا تھاپرنہ کرسکے اب وہ خلاء پرکرنے شہیدبھٹو کے نواسے اورشہیدرانی کے لخت جگرچیئرمین بلاول بھٹو میدان میں اترآئے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ نمبر1کے مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشیرحکومت نے کہاکہ بلاول نوجوانوں کاقائدہے دونمبرکھلاڑیوں اورجعلی شیروں کادورختم ہوچکاہے اب پھربھٹوزکادورشروع ہوگاانہوں نے کہاکہ قوم کی نظریں پی پی پی اوربلاول بھٹوپرلگی ہوئی ہیں پاکستان کامستقبل بلاول بھٹوہیں اوروہی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے بلاول بھٹوعملی طورپرسیاست کے میدان میںآ چکے ہیں اب پاکستان کی قیادت بلاول بھٹوکرینگے بلاول بھٹو نوجوانوں کے مقبول ترین لیڈرہیں اورنہ صرف پاکستان بھرکے نوجوان بلکہ بیرون ممالک بھی بہت سے نوجوان بلاول بھٹوکواپناقائدمانتے ہیں پاکستان کودرپیش بحرانوں سے صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے،چیئرمین بلاول بھٹوپاکستان کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اورنئی نسل اورنوجوانوں کے ابھرتے ہوئے مقبول ترین لیڈرہیں، کشمیرپوائنٹ پربلاول بھٹواورپی پی پی کے نظریات واضح ہیں اب کشمیرکی آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اورکشمیربہت جلدبلاول بھٹوکی قیادت میںآ زادہوگاکشمیری بلاول بھٹوکوسلام پیش کرتے ہیں انہوں نے ساراکشمیرلیواں گے،کانعرہ لگاکرجہاں شہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹواورپی پی پی کی کشمیرکی آزادی کے ساتھ تاریخ سازکمٹمنٹ کااعادہ کیاہے وہاں دہلی کے ایوانوں کوہلاکررکھ دیاہے چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ ثابت کیاہے کہ وہ شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکے حقیقی جانشین ہیں بھٹوشہیدنے کشمیرکی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑنے کااعلان کیاتھاجبکہ شہیدرانی بے نظیربھٹونے کہاتھاکہ حریت پسندوں کے ہرقطرہ لہوسے ایک نیاحریت پسندپیداہوگاآج بلاول بھٹوبھی کشمیرکے بارے میں شہیدقیادت اپنے نانا اورماں کی کشمیریوں کے ساتھ قلبی محبت کوزندہ کررہے ہیں چیئرمین بلاول بھٹونے پنجاب وسندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کاپانی میں پیدل دورہ کرکے بھی یہ بات ثابت کردی ہے کہ وہ عوام کے لیے تپتی دھوپ اورگہرے پانی میں بھی کودسکتے ہیںآ نے والادوربلاول بھٹوکاہے باقی سب سیاستدان بوڑھے ہیں نوجوان قیادت صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :