پاکستان ، چین کے مابین 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دو ممالک کے مابین گہری دوستی ،محبت کا والہانہ ثبوت ہے ، شیخ سراج منیر

پیر 10 نومبر 2014 16:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ سراج منیر نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے مابین 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دو ملکوں کے مابین گہری دوستی اور محبت کا والہانہ ثبوت ہے پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے ان تجارتی معاہدوں سے جہاں پاکستان میں تعمیروترقی کے نئے دروازے کھلیں گئے وہیں ان دونوں ممالک کے عوام کے مابین محبت و دوستی کا ایک مضبوط اور گہرا رشتہ استوار ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین کا مقصد ملک میں معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا اور اس میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ توانائی بحران کے فوری حل کیلئے اقدامات کرنا تھا جس میں موجودہ حکومت بڑی حد تک کامیابی حاصل کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی کابینہ کے تمام وزراء ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی عوام کو خوشحال اور ترقی یافتہ اقوام میں تبدیل کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار کو حقیقی معنوں میں تیز کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :