آزاد کشمیر کی حکومت اور اپوزیشن لاڑکانہ اور رائیونڈ کے بوجھ تلے دب گئی ہے ‘سردار عتیق خان

جمعرات 13 نومبر 2014 17:04

دھیرکوٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) صدرمسلم کانفرنس اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور اپوزیشن لاڑکانہ اور رائیونڈ کے بوجھ تلے دب گئی ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آزاد حکومت اور اپوزیشن کو پیس دیا ہے پاکستان کی لیڈر شپ سے مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کے مقاصد پوچھنا چاہتا ہوں کہ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کے مقاصد بتاؤں پاکستان کی لیڈر شپ کی ذمہ داری تھی کہ وہ کشمیریوں کو متحد رکھتی لیکن جوہر لال نہرو نے کشمیر میں کانگریس بنائی اس کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی، سید علی الموودی نے جماعت اسلامی بنائی اور ایک میاں نواز شریف رہ گئے تھے انہوں نے آزاد کشمیر میں قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی نفی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن بنائی جنہوں نے مسلم کانفرنس کو توڑا آج خود ٹوٹ رہے ہیں میاں نواز شریف مسلم کانفرنس کا مارا ہوا شکار کھانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن میں موجود 12ایم ایل اے مسلم کانفرنس کے مسینگ پرسن ہیں نواز شریف اور شہباز شریف مسلم لیگ کے لیڈر کی حیثیت سے مجھے ہارانے کے لیے دھیرکوٹ آئے دھیرکوٹ میں جماعت اسلامی کے امیدوار کی مہم چلائی لیکن دھیرکوٹ کے کارکنوں نے انہیں شکست دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگڑہ بٹھارہ موہڑہ،چوہلی سنگڑھ، کوٹلی دیوان میں بڑے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان تقریبات میں سے مسلم کانفرنس تحصیل دھیرکوٹ کے صدر سردار عبدالرؤف خان، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری الطاف احمد عباسی ، راجہ نثار خان، ، مفتی محمد عثمان، سردار شوکت افضل خان ، عتیق احمد عباسی، مولانا مسرت، نیاز عباسی، حاجی ممتاز خان، نعیم احمد عباسی، راجہ ظہور خان راجہ جہانگیر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مذہبی ہم آہنگی مسلم کانفرنس کی وجہ سے قائم ہے مجاہد اوّل سردار محمد عبدالقیوم خان نے جس روداری کا درس دیا مسلم کانفرنس آج بھی اُس پر قائم ہے ۔

آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی مسلم کانفرنس کے مرہون منت ہے 1970میں مجاہد اوّل نے پی۔ این۔ ڈی کامحکمہ قائم کیا ، یونیسیف ، یونیسکو، ورلڈ بنک ، ورلڈ فوڈ پروگرام ، WHO، کو آزاد کشمیر میں آنے کی اجازت دی جس کے بعد آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا عمل شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے دور حکومت میں کشمیر بنک بنایا تو اُس کی مخالفت کی گئی میں نے سرنگیں بنانے کی بات کی تو مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، کوہالہ دھیرکوٹ 30فٹ چوڑی سڑک پر کام شروع کیا تو اُسے ہوائی اعلان کہا گیا آزاد کشمیر میں سولر لائٹ سسٹم 8سال قبل بیڑی اور آزاد باڑے میں متعارف کروایا سر سبر ہنر مند کشمیر کا ویژن جو ریاست جموں و کشمیر کے معاشی استحکام کا بڑا ذریعہ تھا دیاتو ان سارے کاموں کی مخالفت ہوئی لیکن آج وہی کام ہو رہے ہیں۔

ہندوستان کا وزیراعظم نندر مودی ہنر مند ہندوستان کی بات کرتا ہے جو میں 8سال قبل کی تھی سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں غیر ریاستی دخل انداز ی قبول نہیں غیرریاستی گھس بیٹھیے ریاستی وقار کو تار تار کر رہے ہیں جو لوگ مسلم کانفرنس میں لیڈر تھے وہ آج مسلم کانفرنس چھوڑ کر دوسری جماعتوں کے کارکن بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امام کعبہ عبد الله ابن سبیل نے مجاہد اوّل سردار محمد عبدالقیوم خان کو دنیا بھر میں چلنے والی آزادی کی تحریکوں کے لیے مینار نور کہا عالمی برادری آج بھی مسلم کانفرنس پر اعتماد کر رہی ہے لیکن پاکستان کے چند نا عاقبت اندیشن سیاستدان مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں آج پوری ریاست میں لوگوں نے ان سازشوں کو سمجھ لیا ہے ریاست بھر کے لوگ مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں کشمیر کی تقدیر کو تبدیل کرنے کے لیے مسلم کانفرنس ریاست کے تمام مکاتب فکر کو اکھٹا کر رہی ہے مسلم کانفرنس اپنا 82سالہ سفر کامیاب کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اس کی مخالف قوتیں پسپا ہو رہی ہیں پاکستان کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں مل کر مسلم کانفرنس پر حملہ آور ہوئیں آج دونوں مل کر رسوا ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان ملک و ملت کے تحفظ کی واحد علامت ہے اور کشمیری اپنی بہادر افواج کے پشت پر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس آئندہ انتخابی معرکہ کی نہ صرف تیاری کر رہی ہے بلکہ غیر ریاستی دخل اندازی کے خاتمے کا بھی انتظام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :