بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ،انسانیت کی قاتل ریاست ہے ،مہر النساء

جمعہ 14 نومبر 2014 16:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر و سابق ڈپٹی سپیکر مہر النساء نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد انسانیت کی قاتل ریاست ہے جو کشمیر کیآزادی کو سلب کرنے اور حق خودارادیت دلانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر بیگناہ معصوم نہتے لوگوں کا قتل عام کر کے بھارت تحریک آزادی کو سرد خانے کی نذر کرنا چاہتا ہے گزشتہ روز مسلم کانفرنسی کارکنان کے مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٓزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر و سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہر النساء نے کہا کہ اقوام متحدہ پوری یونین اور اوآئی سی کو بھارت جاریت بربریت اور قتل و غارت کا نوٹس لینا چاہیے ٓزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر و سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہر النساء نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے اور تقسیم کرنے کی سازش کرنے والے اب توبہ تائب ہو کر واپس آ رہے ہیں مسلم کانفرنس ریاست کی سواداعظم جماعت ہے اور پاکستان کی علمبردار سیاسی قوت ہے اور ریاستی عوام کا پاکستان سے نظریاتی جوڑنے کی واحد امید ہے محترمہ مہر النساء ے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی کاشووں سے جلد مسلم کانفرنس دوبارہ عروج پر ہو گی ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :