مقبوضہ کشمیر میں بندوق کے زور پر الیکشن آزادانہ نہیں ہو سکتے ،میاں عبدالوحید

بدھ 19 نومبر 2014 17:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بندوق کے زور پر الیکشن آزادانہ نہیں ہو سکتے انتخابات محض دھوکہ ہیں جن کا کشمیریوں کی حقیقی خواہشات سے کوئی تعلق نہیں جبری ڈرامے کشمیری پہلے بھی کئی بار مسترد کر چکے ہیں ۔بھارت اس طرح کے انتخابی ڈراموں سے عالمی برادری کو اندھیرے میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے کشمیر ہاوٴس میں عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا بندوق کے سائے تلے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات اقوام متحدہ کی قراردادوں کا متبادل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی کشمیری ان ڈھونگ الیکشن کو کسی صور ت تسلیم کرتے ہیں جن کا کشمیریوں کی حقیقی خواہشات سے کوئی تعلق نہیں الیکشن کے نام پر رچائے جانے والے جبری ڈرامے ہمارے کشمیری بھائی پہلے بھی کئی بار مسترد کر چکے ہیں جب تک کشمیر کے رہنے والوں کو اقوام متحدہ میں منظور شدہ قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت کا موقع نہیں دیا جاتا تب تک ان نام نہاد الیکشن کی کوئی حثیت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بندوق کے زور پر ہونے والے انتخابات آزادانہ وغیر جانبدارانہ کیسے ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے نام نہاد الیکشن سے قبل ہی قابض انتظامیہ کی طرف سے حریت رہنماوٴں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرح کے انتخابی ڈراموں سے عالمی برادری کو اندھیرے میں کھنے کی کوشش کر رہا ہے کیوں کہ عالمی دنیا پر یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ کشمیری ان نام نہاد الیکشن میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔

عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ بھارت کے ان نام نہاد انتخابات کی بجائے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے دباوٴ ڈالے وزیرحکومت نے کہا کہ بھارت گزشتہ کئی برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز کاروائیوں کے ریکارڈ توڑ ے ہیں ۔مقبوضہ وادی میں ہر روز مسلمانوں کی ہلاکتیں ظلم و ستم ‘ نوجوانوں کی گمشدگی معمول بن چکی ہے ۔کشمیری عوام ایک عرصہ سے خو ف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :