سندھ کے علاقے تھر میں 90بچوں کی موت لمحہ فکریہ ہے‘ کراچی اور سندھ کی این جی اوز اپنا کردارادا کریں ‘ادویات اور خوراک کی مد میں بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں‘میرپور ویلفیئرٹرسٹ کے بانی چیئر مین زاہد حامد کا بیان

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:28

میرپور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) میرپور ویلفیئرٹرسٹ کے بانی چیئر مین زاہد حامد نے کہا ہے کہ سندھ کے علاقے تھر میں 90بچوں کی موت لمحہ فکریہ کراچی اور سندھ کی این جی اوز اپنا کردارادا کریں اور ادویات اور خوراک کی مد میں بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں موجودہ ھالات میں ہمیں بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے اپنی ان بھائیوں کی مدد بھی کر نا ہو گئی جو ہماری راہ دیکھ رہے ہیں بچوں کی موت کے ذمہ داران کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے حکومت پاکستان تھر کے بھائیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں سب ٹھیک ہے کہ رٹ ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے کلے مترداف ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائم این جی اوز کو چاہے کہ وہ ملک میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیلئے تیار رہیں اور ایسے حالات میں جب ملک میں قحط اور غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہیں ہوں این جی اوز کو اپنا کردارادا کر نا ہوگا میرپور ویلفیئرٹرسٹ کے بانی چیئر مین زاہد ھامد نے کہا کہ ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کر کے انسانیت کی فلا ح وبہبود کیلئے کام کر نا ہوگا میرپور ویلفیئرٹرسٹ اپنے ان بھائیوں کے ساتھ ہے اور بہت جلد تھر کے عوام کیلئے پیکج لے کر تھر میں اپنی بھائیوں کیلئے روانہ کیا جائے گا پاکستان میں بڑے بڑے مخیر حضرات موجود ہیں جو چاہیں تو ملک میں کافی حد تک بہتری آ سکتی ہے انہوں نے مذید کہا کہ ملکی ترقی میں ہمیں اتحاد کے اشد ضرورت ہے اور اسی میں ہماری بقا پوشیدہ ہے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :