محکمہ برقیات بجلی بلات منسوخ کرکے نئے بل جاری کرے‘ پرانے ریٹ کے مطابق بل جاری نہ کئے تو بل جمع نہیں کروائینگے

مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماء اور سابق وزیر صحت ارشد محمود غازی کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 23 نومبر 2014 17:24

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماء اور سابق وزیر صحت ارشد محمود غازی نے کہاکہ محکمہ برقیات والے ماہ نومبر کے جاری شدہ بجلی بلات کو منسوخ کرکے جولائی2013کے مطابق بل جاری کرے تاکہ شہری بجلی کے بل جمع کروا سکیں اگر محکمہ برقیات والوں نے پرانے ریٹ کے مطابق بجلی بل جاری نہ کیئے تو میرپور کے شہری بجلی کے بل جمع نہیں کروائینگے اور اگر محکمہ برقیات والوں نے ناجائز طریقہ سے شہریوں کے حقوق کو دبانے کی کوشش کی توبھرپور طریقہ سے جواب دیاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ارشد غازی نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام شہری ملکر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں محکمہ برقیات والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہیے میرپور آزاد کشمیر لوگوں نے منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت بے شمار قربانیاں دیں ہیں ان کی قربانیوں کے صلہ میں ان کو یہ ریا جارہا ہے کہ وہ آئے روز بجلی مہنگی کی جارہی ہے تاکہ غریب انسان سکھ کا سانس نہ لے سکے انہوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر کو فوری طور پربجلی کے ریٹ کم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے ورنہ پورے آزاد کشمیر میں دمادم مست قلندر ہوگا

متعلقہ عنوان :