زرداری ،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کیطرف سے ارشد برقی کے لیے نیک تمنائیں ،برقی کا صحت کی خرابی باعث کوئی عہدہ لینے سے معذرت

پیر 24 نومبر 2014 13:30

میرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو اور محترمہ فریال تالپور کیطرف سے ارشد برقی کے لیے پھولوں کے گلدستے اور نیک تمنائیں ،صحت کی خرابی کے باعث کسی عہدے کی ذمہ داری لینے سے شکریہ کیساتھ معذرت ۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل ایڈوائزر برائے کشمیر افیئر ارشد برقی نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور نے مشیر اعلیٰ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد ریاض او ررضوان قریشی کے ہاتھ پھولوں کے گلدستے ،میری صحت یابی کے لیے ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کسی عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کی آفر بھی کی ہے جس پر میں آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کا انتہائی شکر گزار ہوں لیکن خرابی صحت کے باعث کسی عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے سے قاصر ہوں ۔

(جاری ہے)

اس لیے شکریہ کے ساتھ معذرت کی ہے ۔انہوں نے مزید گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے جس قدر بھٹو خاندان نے اپنی لازوال جانی قربانیاں دی ہیں دنیا اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور شہید بی بی کے فرزند بلاول بھٹو زرداری اس وقت امید کی واحد کرن ہیں جو پاکستان کو در پیش بحرانوں سے بحفاظت نکال سکتے ہیں اگر پیپلزپارٹی مضبوط ہو گی تو پاکستان مضبوط ہوگا اور مضبوط و مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے انہوں نے کہا انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو کر پیپلزپارٹی کی مضبوطی اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے ازالے کے لیے بھرپور کردار ادا کرونگا ۔