آزاد کشمیر احتساب بیورو کی کارروائی، نیشنل بینک آف پاکستان کے منیجر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا

پیر 24 نومبر 2014 17:52

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو کے ترجمان کے مطابق آزا د جموں وکشمیر احتساب بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے منیجر کو تقریباً2کروڑ 20لاکھ روپے کے بینک فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم عابد حسین راٹھور ولد منور خان ساکنہ مہندرار تحصیل کہوٹہ ضلع حویلی نیشنل بینک آف پاکستان کی کہوٹہ برانچ حویلی میں تعینات تھا ۔

دوران سروس ملزم مذکور نے جعلسازی اور بد یانتی کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کو 2کروڑ 20لاکھ کا نقصان پہنچایا ۔ مذکورہ ملزم کے خلاف منظوراحمد نعمانی ریجنل چیف نیشنل بینک آف پاکستان کی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی گئیں اور جرم ثابت ہونے پر گرفتار کرتے ہوئے سیف ہاؤس تھوری مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

یادر ہے سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر نے 08-09-2014کو ایک فیصلہ دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو آزاد ریاست کے اندر بینک کے متعلق کسی بھی قسم کے فراڈ /غبن کے خلاف تحقیقات کرنے کا مجاز ہے ۔ اس فیصلہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے احتساب بیورو نے اس سے قبل ماہ ستمبر میں 5کروڑ کے بینک فراد میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا تھااور اب یہ بینک فراڈ کے حوالہ سے تیسری کارروائی ہے ۔

راجہ غضنفر چیئرمین آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے شعبہ انویسٹی گیشن کے آفیسران کو بینک کے متعلق زیر کار کیسزپر جلد ازجلد کارروائی کرنے کی ہدایت فرمائی ہے تاکہ سرکاری خزانہ کو ہونے والے مبینہ نقصان سے بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :