آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی نے قومی وسائل کو جس بے دردی کے ساتھ لوٹا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی شہری مشکلات کا شکار ہیں

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع ہٹیاں بالا کے جنرل سیکرٹری راجہ سعود الیاس کا بیان

منگل 25 نومبر 2014 16:51

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع ہٹیاں بالا کے جنرل سیکرٹری راجہ سعود الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی نے قومی وسائل کو جس بے دردی کے ساتھ لوتا اور لوٹ رہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی شہری مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت عیاشیوں میں مصروف ہے غیرب ریاست کے اندر وزروں مشیروں کی گوج تعینات کر کے قومی خزانہ کو لوٹا جا رہا ہے جس کے خلاف مسلم یوتھ ونگ (ن) احتجاج کر ے گی انہوں نے کہا اس وقت ریاست کو ایک مستحکم اور دیانتدار قیاد کی ضرورت ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) ہی ہے جس کی ریاست بھر کے عوام کی ضرورت ہے انہوں نے کہا قائد حزب اختلاف سربارہ مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدر خان کی سارے حکومتی معامالات نظر ہے پیپلز پارٹی کے اقتدار کا سورج غروب ہپونے والا ہے جلد آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو گی اور راجہ فاروق حہدر وزیر اعظم ہوں گئے جس کے بعد عوانی دور شروع ہو گا اور پیپلز پارٹی سے لوٹی ہوئی قومی دولت کا حساب لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :