مقبوضہ وادی ،کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری ، بارشیں،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات گلمرگ ، پہلگام ، سونہ مرگ وغیرہ میں ہلکی برف باری ہوئی ہے جبکہ سادھنا ٹاپ ، فرکیاں ٹاپ اور زیڈ گلی پر بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔ مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کے مطابق مقبوضہ وادی کے بالائی علاقوں میں جمعرات کی شام سے جمعہ کی شام تک ہلکی برف باری ہوئی ہے جس سے ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :