Live Updates

عمران خان پاکستانی عوام کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں،عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلندکیا‘ہمیں اپنی آواز بلند کرنے سے روکا گیا تو پھر حکمرانوں سے جنگ ہوگی‘آج کا جلسہ اس بات کی غمازی کرے گاکہ پاکستان کی غیور عوام اور اوور سیز پاکستانی قائد پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی رہنمامحمد اصغر کی صحافیو ں سے بات چیت

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:25

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی رہنمامحمد اصغر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی عوام کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں،عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلندکیا،اگر ہمیں اپنی آواز بلند کرنے سے روکا گیا تو پھر حکمرانوں سے جنگ ہوگی،آج کا جلسہ اس بات کی غمازی کرے گاکہ پاکستان کی غیور عوام اور اوور سیز پاکستانی قائد پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں،بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی عمران خان اور پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات اور ملک پاکستان کو پروان چڑھانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔محمد اصغر نے کہا کہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران اور پیپلز پارٹی خائف ہیں اور منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی یوتھ عمران خان کا دست بازو ہیں اور اسی یوتھ کو بہترین پاکستان دینے کیلئے عمران خان کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کے ہر دلعزیز لیڈر بن چکے ہیں انہوں نے دھاندلی زدہ حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرکے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کو ایک نیا پاکستان بنانے کیلئے کس قدر کوشاں ہیں۔

پاکستانی عوام دن بدن سینکڑوں کی تعدادمیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ ان حکمرانوں سے دل برداشتہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کیلئے عمران خان امید کی کرن ہیں کہ وہ اقتدار میں آکر اپنے ملک کی عزت و وقار میں اضافہ کریں گے اور ملکی معشیت کو مضبوط کریں گے انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی عمران خان اور پاکستان کی ترقی کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی گرانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات