بجلی بلوں میں اضافی غریب اور مزدور کے معاشی قتل کے مترداف ہے‘ خواجہ ساجد پہلوان

اتوار 30 نومبر 2014 16:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر خواجہ ساجد پہلوان،جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافی نہ صرف شہریوں بلکہ ہر غریب اور مزدور کے معاشی قتل کے مترداف ہے محکمہ برقیات عوام پر بوجھ بن چکا موجودہ مہنگائی میں دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو چکی ہے جبکہ محکمہ برقیات عوام کی کھال اتار نے کیلئے تیار ہے پروٹیکشن فورم نے جو بھی کال دی اس کی بھرپور حمایت کریں گئے عوام کے جذبات کو مجروع کر نے والے عوام کے خیر خواہ نہیں میرپور شہر کو سونے کی چڑیا سمجھ کر لوٹنے والوں کے احتسا ب کا وقت آچکا ہے حکومت آزاد کشمیر بے حسی اور خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے خواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافہ ڈرون حملہ ہے جس کی بھرپور مذ مت کرتے ہیں بر قیات کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی عوام کے ساتھ کھلواڑ ہے میرپور کے عوام نے پاکستان کو سر سبز اور شاداب بنانے کیلئے منگلا دیم کی شکل میں دوہری قر بانی دی مگر اس کے صلہ میں آج بھی متاثرین بے پرسی کی زند گی گزار نے پر مجبور ہیں اور اب بجلی کے بلوں میں اضافی زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں شکور احمد مغل نے کہا کہ اگر یہی روش بر قیات کی جانب سے جاری رہی تو میرپور کا بچہ بچہ ہر مرد وعورت سڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

میرپور کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کرینگے میرپور کی عوام کے ساتھ ایسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے ہم نے پاکستان کو سبز اور خوشحال بنانے کیلئے منگلاڈیم کی شکل میں دوہری قربانی دی میرپور شہر کو چرغاں سمجھ کر لوٹنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا پروٹیکشن فورم نے جس طرح میرپور شہر کی تمام تنظیموں کو یک جان کرکے عوام اور بلخصوص اہلیان میرپورکے مسائل کو حل کرنے کا عہد کیا مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر بجلی کے بلوں میں اضافے کو فوری واپس لے پروٹیکشن فورم کی جانب سے ہائی کوٹ میں بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف کیس دائر کرنا احسن اقدام ہے جس پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں موجودہ مہنگائی کے دور میں دووقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے مختلف ٹیکسوں کی شکل میں غر یب کا خون نچوڑا جارہا ہے انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بلوں میں حالیہ اضافے کو فوری واپس لیا جائے ورنہ پروٹیکشن فورم کے زیر اہتمام جو بھی فیصلہ کیا جائیگا اسکی بھرپور تائید وحمایت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :