مقبوضہ کشمیر‘مجاہدین کا بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ ، یک اعلیٰ افسر سمیت 7بھارتی فوجی ،3پولیس اہلکار ہلاک ،بھارتی فوج کا 6مجاہدین شہید کرنے کا دعوی ،
فورسز کا علاقے کا گھیراؤ ، بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا ،لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا
جمعہ 5 دسمبر 2014 19:59
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر مجاہدین کے زبردست حملے میں ایک اعلیٰ افسر سمیت سات بھارتی فوجی اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ فوج نے چھ مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ سرحدپارسے موصولہ اطلاعات کے مطابق مجاہدین نے ضلع بارہمولہ میں کنٹرول لائن کے نزدیکی اوڑی کے علاقے مھرامیں بھارتی فوج کی 31فیلڈ رجمنٹ کے کیمپ پر گزشتہ علی الصبح زبردست حملہ کیا ،جسے کے بعد وہاں خونریز جھڑپ شروع ہو گئی جو کئی گھنٹے تک جاری رہی ، جس کے نتیجے میں ایک لفٹیننٹ کرنل اور جونئیر کمیشنڈ آفیسر سمیت سات بھارتی فوجی او تین پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ ر بارہمولہ ،19انفینٹری ڈویژن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ علاقے میں دو مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں تمام چھ مجاہدین شہید کردئیے گئے ہیں۔حملے کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا ،جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
یہ کارروائی ایسے وقت کی گئی ہے جب بارہمولہ ضلع سمیت دیگر مقامات پر نام نہاد اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں تیسرے مرحلے میں نو دسمبر کو ووٹ ڈالے جا ئیں گے اس سلسلے میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ہزاروں کی تعداد میں فاضل پیراملٹری فوجی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ یہ حملہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے پیر کے روز دورہ کشمیر سے قبل بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا کنٹرول سنبھالنے کی دلیرانہ کوشش کررہی ہے یہ ایک ایسا اقدام ہے جسے حال ہی تک ناقابل خیال تصور کیا جاتا تھا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.