پاکستانی فوج نے بالاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ بھارت کا الزام

منگل 9 دسمبر 2014 22:20

پاکستانی فوج نے بالاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے بالاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بالاکوٹ میں سرحدی علاقے سے ملحقہ بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھاررتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس دوران دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :