جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی کمیٹی متحرک،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موثر پارلیمانی نمائندگی کیلئے منصوبہ تیار

ہفتہ 13 دسمبر 2014 16:47

بھمبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی سیاسی متحرک ہو چکی ہے ترجمان کے مطابق بھمبر سے تاؤ بٹ اور گلگت سے بلتستان تک موثر نمائندگی کیلئے منصوبہ عمل اور لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے دورے شروع کر دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بھمبر کی تحصیل سماہنی میں سیاسی کمیٹی پہنچ چکی ہے اور سیاسی حالات امیدواروں کے نام اور موثر شخصیات کو جماعت اسلامی میں لانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا ہے ۔سیاسی کمیٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری نثار شائق نے اجلاس شروع کر دیے ہیں ۔ سماہنی میں بھر پور اجلاس منعقد ہوا جس میں مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کی سفارشات تیار کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :