محکمہ صحت عامہ کی بہترین کارکردگی سے آزاد کشمیر کو اگر پولیو فری خطہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا‘ڈاکٹر محمد سعید اعوان

بدھ 17 دسمبر 2014 12:44

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد سعید اعوان نے کہا ہے کہ عوام کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت عامہ بھرپور اقدامات کر رہا ہے ۔ محکمہ صحت آزاد کشمیر بھر میں انسداد پولیو خسرہ کی قومی مہم انتہائی کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پولیو خسرہ سے بچاؤ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے 12روزہ خصوصی مہم اور شعور و آگاہی کمپئن سے عوام کو ان امراض سے بچاؤ کیلئے بھرپور مدد مل رہی ہے ۔

سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت کاتمام عملہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو و خسرہ کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ عوام کو ان موذی امراض سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کر رہا ہے ۔ محکمہ صحت عامہ کی بہترین کارکردگی سے آزاد کشمیر کو اگر پولیو فری خطہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں بچوں کو پولیو خسرہ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کر لیا ہے جو محکمہ صحت کے عملہ کی شاندار کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔

انسداد پولیو خسرہ کی اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی تعاون پر محکمہ صحت عوام کا شکر گزار ہے عوام کے تعاون ہی سے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیو خسرہ کی قومی مہم کے حوالے سے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی متعدی مرض اور خاموش دشمن ہے یہ مرض ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے پولیو سے متاثر ہونے کے زیادہ امکانات تین سے کم عمر بچوں میں زیادہ تر ہو سکتا ہے اس سے بچاؤ کیلئے پولیوویکسین سے ہی بچاؤ ممکن ہے لہٰذا تمام والدین کو انتہائی ذمہ داری سے اپنے بچوں کو پولیو اور خسرہ سے بچاؤ کیلئے ویکسین قطرے پلوانے چاہیں محکمہ صحت عامہ ہر سال انسداد پولیو خسرہ ماں اور بچوں کی صحت کیلئے خصوصی مہم کا اہتمام کرتا ہے والدین کو محکمہ صحت کی ٹیموں سے اپنے بچوں کو قطرے پلوانے کا باقاعدگی سے اہتمام کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ۔ پولیو خسرہ اور دیگر امراض پرقابو پانے کیلئے محکمہ ہیلتھ کا تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور مستعدی سے ادا کر رہا ہے ۔ محکمہ صحت کی طرف سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسین کی وجہ سے ان بیماریوں کی شرح میں خاطر خواہ میں کمی آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان امراض سے بچاؤ کیلئے میڈیا میں بھرپور کردارادا کر رہا ہے ۔ آج میڈیا کے اس رول ہی کی وجہ سے عوام الناس میں ان بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں معلومات پہنچیں جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو پولیو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے اور ویکسین باقاعدگی سے پلاواتے ہیں جس کی وجہ سے ان بیماریوں میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ پولیو خسرہ اور دیگر امراض سے بچاؤ کیلئے اپنے تمام تر وسائل اور اقدامات کر بروئے کار لا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :