سانحہ پشاور قابل مذمت ہے، دہشت گرد حوصلے پست نہیں کرسکتے، چودھری جاوید اقبال

بدھ 17 دسمبر 2014 16:08

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) چوہدری جاوید اقبال صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سانحہ پشاور پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، قوم ایک آواز ہو کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور آخری دہشت گرد تک ان کا پیچھا کیا جائے گا اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دی جائے اور ان کے حامیوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمیں ہونے والے دہشتگردی کے حملے پر اپنے رد عمل میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہو کیا کیا اور کہا کہ پشاور آرمی سکول کے بچوں اور اساتذہ پر دہشت کردوں کا حملہ انسانیت کے خلاف ہے ، کوئی مذہب اس طرح کے انسانیت سوز عمل کی اجازت نہیں دیتا ، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے معصوم بچوں اور نہتے شہریوں کو اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرا نہیں سکتے ، سکول پر دہشت گرد حملتے اور سینکڑوں معصوم بچوں کو خون مین نہلانے کے دلخراش انسانیت سوز واقعہ وحشیانہ اور انسانیت دشمن اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ کوئی انسان ایساکرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا یہ درندگی ہے دنیا کا کوئی مہذب معاشرہ معصوم بچوں کو دہشت کردی کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا ، دین اسلام میں تو دہشت گردی کا کوئی تصور بھی نہیں ہے ، ہمار ا مذہب ہمیں امن بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیتا ہے ، پشاور مین اس دلخراش واقعے نے پوری قوم کو سوکوار کر دیا ہے ۔

ہماری قوم عظیم قوم ہے دہشت گردون کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ۔ پاک فوج کے بہادر جوان دہشت گردوں کے خلاف پر عزم ہیں اور قوم دہشت کردی جیسے ناسور کے خاتمے کے لئے پاک دفوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں چوہدری جاوید نے کہا کہ ہم اس انسانیت سوز واقع کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں دہشت کردی سے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :