جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کا سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت ،

انسانیت ،ملک دشمن عناصر اپنی مذموم حرکتوں سے پاکستان کوکمزور نہیں کر سکتے ،مسلم کانفرنس

جمعہ 19 دسمبر 2014 20:32

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیرمسلم کانفرنس نے سانحہ پشاور کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ مسلم کانفرنس کا ایک تعزیتی اجلاس پارٹی کے رہنماء جہانگیر غنی بٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ مملکت خداد پاکستان نے جوکہ ایک جوہری ملک ہے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں سیاسی اور سفارتی سطح پر آواز بلند کی ہے اورانسانیت اور ملک دشمن عناصر اپنی مذموم حرکتوں کے ذریعے ملک پاکستان کو کمزور نہیں کرسکتے ہیں۔

سانحہ پشاور شہداء کے حق میں دعا اور سانحے سے متاثرہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتیہوئے کہاکہ کشمیری عوام انکے دکھ اور غم میں برابر شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہاگیا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں سیاسی استحکام ، اقتصادی ترقی اورپائیدر امن قائم ہوسکتا ہے ۔ اجلاس میں بھارت کی سیاسی قیادت پر زوردیا گیا کہ وہ اپنی شعبدہ بازی اور ہٹ دھرمی پ مبنی پالیسی اور رویہ ترک کر کے علاقے میں قیام امن اور دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے مثبت رویہ اور پالیسی اختیار کرے کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

اس موقع پر کہاگیا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے پر امن ماحول میں حل کرنے کے خواہاں ہیں ۔اجلاس میں عبدالرشید انتو، غلام محمد راتھر ،عبدالرحمان بٹ اور دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :