مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابی عمل کشمیریوں کے مسائل کا حل نہیں،نعیم خان

کشمیری اصل میں بھارت سے مکمل آزاد ی چاہتے ہیں خطاب

اتوار 21 دسمبر 2014 16:39

سرینگر(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئر مین نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں اور جب تک ان کو آزادانہ طور پر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تب تک کسی بھی قسم کا انتخابی عمل اْن کے مسائل کا حل ثابت نہیں ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جیل سے رہائی کے بعد سرینگر میں مرکزی دفتر پر پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نعیم احمد خان نے انتخابی عمل سے دور رہنے والے لوگوں کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے تمام وسائل کے ساتھ لوگوں کو ورغلانے میں مصروف تھا اور وہ لوگ قابل ستائش ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو انتخابات سے دور رکھا ۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے پیسوں اور دیگر مراعات کی خاطر الیکشن میں حصہ لیا وہ بھی اصل میں بھارت سے مکمل آزاد ی چاہتے ہیں مگر بھارت نے اْن کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاکر اْنہیں ورغلانے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :