سردارجاوید ایوب نے پٹہکہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا

پیر 22 دسمبر 2014 16:51

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) آزاد کشمیرکے وزیر جنگلات و وائلڈ لائف سردار جاوید ایوب نے پٹہکہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لورڈشیڈنگ کی عوامی شکایات کے پیش نظر فوری نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر برقیات سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے محکمہ برقیات کے فیلڈ عملہ کی آن ڈیوٹی سسٹم کو فوری طور پر ختم کرنے اور ملازمین کو اپنی اپنی جائے تعیناتی پر فوری حاضری کی ہدایات جاری کردیں۔

اس موقع پر وزیر حکومت نے کہا کہ عوامی علاقہ پچھلے ادوار میں معاشرتی اور تشخصی زیادتیوں کے پیش نظر دل برداشتہ ہوچکے ہیں ۔اس لیے عوامی مسائل کا حل ہمارا اولین فریضہ اور زمہ داری ہے ۔وزیر حکومت نے کہا کہ اگر محکمہ برقیات کا فیلڈ عملہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا تو ایسے ملازمین کے خلاف فوری طور پر تادیبی کاروائی کرتے ہوئے انہیں گھر بھیجا جائے ۔

متعلقہ عنوان :