مقبوضہ کشمیر، پولیس نے مشتاق الاسلام کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:09

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے آزادی پسند رہنما مشتاق الاسلام کو عدالتی احکامات پر رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہائی کورٹ نے مشتاق اسلام پر لاگو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دیکر انکی رہائی کے احکامات صادر کیے تھے تاہم بارہمولہ سب جیل سے رہائی کے فوراً بعد پویس نے جیل کے احاطے سے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :