فوجی عدالتیں ملک کی ضرورت ہیں ،غلط استعمال نہیں ہونے دینگے،آصف علی زرداری ،
عدالتوں کو سیاسی جماعتوں، صحافیوں ، سویلین لوگوں کیخلاف کارروائی نہیں کرنے دی جائیگی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ، آئندہ بھی پاکستان کی بقاء کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، سانحہ کارساز میں سینکڑوں بچوں کو شہید کیا گیا ،بلا اگراس وقت آپریشن کرتا تو پشاور والا ظلم نہ ہوتا،مخالفین بلاول بھٹو ، پیپلز پارٹی کیخلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں امین فہیم نے نہ پہلے کبھی غداری کی نہ آئندہ کرینگے،شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا بینظیربھٹو شہید کی ساتویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب پیپلزپارٹی ہماری ہے ،بینظیر بھٹو کی شہادت سے نا صرف پیپلز پارٹی بلکہ پاکستان کو بھی نقصان پہنچا،مخدوم امین فہیم ، بی بی شہید وصیت کے مطابق آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی ،ہم نے آنکھیں بند کرکے فیصلے کو قبول کیا، پارٹی میں دھڑے بندی کی باتیں کرنیوالے دیکھ لیں پیپلزپارٹی ایک ہے ،ہم زبانی باتیں نہیں کرتے ،قربانیاں بھی دی ہیں،سید قائم علی شاہ
ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:27
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں ملک کی ضرورت ہیں لیکن اس کو غلط استعمال نہیں ہونے دینگے ، عدالتوں کو سیاسی جماعتوں، صحافیوں ، سویلین لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنے دی جائیگی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ، آئندہ بھی پاکستان کی بقاء کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، سانحہ کارساز میں سینکڑوں بچوں کو شہید کیا گیا بیڈ پر موجود سیاست کرنیوالا بلا اگراس وقت آپریشن کرتا تو پشاور والا ظلم نہ ہوتا،مخالفین بلاول بھٹو ، پیپلز پارٹی کیخلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں ، امین فہیم نے نہ پہلے کبھی غداری کی نہ آئندہ کرینگے۔
بینظیربھٹو شہید کی ساتویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فوجی عدالتیں ملک کی ضرورت ہیں لیکن اس کو غلط استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا، عدالتوں کو سیاسی جماعتوں، صحافیوں ، سویلین لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنے دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھی جنہوں نے ہمارے کیسوں کی سماعت کی جو سیاسی انتقام تھا، ایسا نہ ہو کہ ہم ،نواز شریف اور دیگر سیاسی رہنماء ان عدالتوں کے تحت جیلوں میں چلے جائیں اس لئے قانون پر اس وقت دستخط کئے جائینگے جب ہم اطمینان کرلیں گے کہ یہ انتقام کیلئے نہیں ہونگی ،سابق فوجی عدالتوں کو ہم نے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.