حریت رہنماؤں کا پاکستان ،بھارت میں بڑھتی سرحدی کشیدگی پر اظہار تشویش

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں ظفر اکبر بٹ اور جاوید احمد میر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحد ی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر ہے۔

(جاری ہے)

ظفر اکبر بٹ اور جاوید احمد میر نے سرینگر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کا آغا ز کریں، مسئلہ کشمیر اب تک حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیریوں کو بے انتہا مصائب اور مشکلات کا سامنا ہے۔

ظفر اکبر بٹ اور جاوید احمد میر نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران طاقت کے بل پر کشمیریوں کی مبنی بر حق آواز کو دبانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم ارادے میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کو دوہرا معیار ترک کر کے مسئلہ کشمیر کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ہرگز قائم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :